اقوام متحدہ نے غزہ میں خوراک کی شدید کمی اور انسانی بحران کو باضابطہ طور پر”قحط” قراردے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق 5 لاکھ سے زائد فلسطینی اس وقت تباہ کن بھوک اورغذائی قلت سے دوچار ہیں جبکہ امدادی رسد کی راہ میں رکاوٹیں برقرارہیں۔
اسرائیلی حملے میں مزید 40 فلسطینی شہید ، غزہ میں نئے آپریشن کیلئے 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کے اس اعلان کوعالمی برادری اورریاستی اداروں کی سنگین ناکامی قراردیتے ہوئے کہا کہ آج قحط کے باضابطہ اعلان نے دنیا کی بےحسی کو بے نقاب کردیا ہے ہم نے لاغربچوں کومرتے دیکھا ہے جبکہ خوراک چند میل دورموجود تھی۔
ایمنسٹی کا مزید کہنا ہے کہ اگراس المیے پردنیا خاموش رہی توتاریخ معاف نہیں کرے گی، غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 71 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 2 شہری بھوک سے جاں بحق ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 263 ہو چکی ہے۔
