واشنگٹن، امریکا کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے گھرپروفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے اچانک چھاپہ مارا جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
امریکی اخبارکے مطابق ایف بی آئی کی اس کارروائی کا حکم براہِ راست ادارے کے ڈائریکٹرنے دیا، جان بولٹن، ٹرمپ کے پہلے دورِحکومت میں قومی سلامتی کے مشیررہ چکے ہیں۔
روس امریکا تعلقات میں بہتری کی امید، الاسکا ملاقات کے بعد مثبت پیش رفت، پیوٹن
الاسکا میں ہونے والی صدر ٹرمپ اور روسی صدرولادیمیر پیوٹن کی ملاقات پر جان بولٹن نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیوٹن پہلے ہی جیت چکا ہے اس بیان پرردِ عمل دیتے ہوئے امریکی صدر نے بولٹن کو برطرف شدہ ناکام شخص قراردے کرمسترد کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی کارروائی ممکنہ طور پرقومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات کے افشاء یا ضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔
