قصور، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آنے سے صورتِ حال تشویشناک ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریا کے دونوں کناروں پر واقع دھوپ سڑی، مست کی، کسوکی اورچھانٹ سمیت دو درجن سے زائد دیہات زیرِآب آ چکے ہیں جبکہ ان کا زمینی رابطہ مکمل طورپرمنقطع ہوگیا ہے۔
برطانیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے 13 لاکھ پاؤنڈ امداد کا اعلان
گنڈا سنگھ اپ اسٹریم پرپانی کے بہاؤمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورآئندہ 24 گھنٹوں میں صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے، ڈاؤن اسٹریم پرپہلے ہی 300 ایکڑ زمین دریا برد ہو چکی ہے، ولے والا میں دریائی کٹاؤ تیزہوچکا ہے۔
انتظامیہ نے نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی شروع کردی ہے، متاثرہ دیہات کے مکین اپنی فصلیں اورمال مویشی بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ضلعی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پرامدادی کیمپ قائم کردیے ہیں اورمتاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔
