امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کا امریکی مصنوعات پرعائد جوابی ٹیرف ختم کرنا اچھا اقدام ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کیساتھ اچھا برتاؤکرنا چاہتے ہیں، گزشتہ روزکینیڈین وزیراعظم سے اچھی بات چیت ہوئی اگرمیں صدرہوتا توروس یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔
برطانیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے 13 لاکھ پاؤنڈ امداد کا اعلان
انہوں نے کہا کہ روس سے متعلق فیصلہ اہم ہو گا، چاہے پابندیاں ہوں، ٹیرف ہوں یا کوئی اقدام نہ کیا جائے، اگرصدر پیوٹن جنگ بندی کی میزپرنہ آئے تو دیکھوں گا قصورکس کا ہے، دیکھیں گے یوکرین جنگ جاری رہنے میں قصور کس کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں مجھے سب پتہ ہے میں کیا کروں گا، ٹیکنالوجی کمپنی انٹل کے ساتھ 10 فیصد شیئرزپرمعاہدہ طے پاگیا، انٹل نے 10 فیصد پر آمادگی ظاہر کی، میرے خیال میں یہ ایک بہترین معاہدہ ہے۔
حماس جانتی ہے یرغمالی واپس کیے تو اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے، یوکرین میں امریکی فیکٹری پر روسی حملے سے خوش نہیں، آئندہ دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا یوکرین جنگ کا کیا ہوگا۔
