بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایشیا کپ 2025ء کےلیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی قیادت لٹن داس کریں گے جبکہ وکٹ کیپر قاضی نورالحسن کی 3 سال بنگلادیشی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بنگلادیش ٹیم گروپ بی میں ہے، جہاں اس کا مقابلہ افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ سے ہوگا۔
بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت اور پاکستان سے میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
بنگلادیشی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ سے قبل نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلے گی، 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آگاز 30 اگست سے ہوگا۔
