میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کانیا سلسلہ سوموار کو متوقع ہے،کراچی کے ہر ضلع اور ہر ٹاؤن میں بارش ہوئی،حالیہ دنوں میں توقع سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں 12گھنٹے کےدوران 235ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،منگھوپیر میں بارش ہو یا لیاری میں پانی نالوں سے گزرتا ہے۔
ارلی وارننگ سسٹم میں بہتری لائی گئی ہے،عوام موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے
کراچی کے نالوں میں 40ملی میٹر بارش کے پانی کی گنجائش ہے،مگر شہرمیں 300ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی،ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو آفت زدہ قراردیا جائے،دیکھتے ہیں وفاق تاجروں کو 2روپے بھی دیتا ہے یا نہیں۔
کراچی میں 600 نالے ہیں،بڑے نالے کے ایم سی کی ذمہ داری ہے،کے ایم سی نے اپنے نالے صاف کیے،516نالے گلی محلوں کے ہیں جو ٹاؤنز کی ذمہ داری ہے،سندھ حکومت جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو ماہانہ ایک ارب روپے دیتی ہے۔
سپریم کورٹ،نیب کیس میں سزا مکمل کرنے والا ملزم الزامات سے بری قرار
جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظمین کو اب تک27 ارب روپے دے چکے ہیں ،پراپیگنڈا کرنے اور باتیں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے،بارش کے پہلے دن ٹریفک جام ہونے کے باعث زیادہ مشکلات آئیں۔
شارع فیصل بند ہو تو پورا شہر متاثر ہوتا ہے ،فاروق ستار تو آج کل گورنر سندھ کے پرسنل سیکریٹری بنے ہوئے ہیں،انہیں ریٹائرمنٹ کابولا تو برا مان گئے۔
