سی ڈی اے نے ادائیگیاں صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور دیگر ادائیگیاں اب صرف آن لائن بینکنگ سے ہوں گی،وفاقی ترقیاتی ادارے نے آن لائن ادائیگیاں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خزانہ ڈویژن اور ایم سی آئی ڈائریکٹوریٹ سے بذریعہ چیک کوئی ادائیگی نہیں ہوگی،تمام متعلقہ حکام اور ملازمین کو موبائل نمبر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران آٹے، چینی سمیت 18 اشیا مہنگی ہو گئیں
نامکمل ڈی پی شیٹس ٹریژری ڈویژن میں قابل قبول نہیں ہوں گی،کسی صورت چیک دستی طور پر جاری نہیں کیا جائے گا۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
