چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تناؤ ختم ہو تو گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی حراست پر اپنے ردِ عمل میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے، کل علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو گرفتار کیا گیا اور آج دوسرے بیٹے کو بھی کر لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آئیسولیٹ کیا جا رہا ہے، اِنہیں اخبار نہیں دیے جا رہے، اِن حرکتوں سے عوام میں نفرت میں اضافہ ہو گا۔
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ، دوسرا بیٹا شیر شاہ خان بھی گرفتار
یاد رہے کہ پولیس نےعلیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی لاہور سے حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو گھر سے کچھ فاصلے سے حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، شیر شاہ کو جب حراست میں لیا گیا تو وہ والد کے ساتھ عدالت سے واپس آ رہے تھے۔
