ہفتہ وار بنیادوں پرملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 2.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 329.1 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.01 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں قیمتوں کا حساس اشاریہ 329.15 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ
گذشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
سستی ہونےوالی اشیا
گذشتہ ہفتہ کے دوران بجلی کی قیمت میں 9.01 فیصد، ڈیزل 4.46 فیصد، دال مونگ 1.71 فیصد، آلو 1.15 فیصد، کیلا 0.92 فیصد، دال ماش 0.88 فیصد، دال چنا 0.66 فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 0.45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مہنگی ہونے والی اشیا
ٹماٹر کی قیمت میں 19.87 فیصد، پیاز 10.85 فیصد، آٹا 9.38 فیصد، چکن 3.63 فیصد، لہسن 2.28 فیصد، ایل پی جی 1.39 فیصد، چینی 1.20 فیصد، گڑ 0.82 فیصد، انڈے 0.73 فیصد، شرٹنگ 0.13 فیصد اور پرنٹڈ لان کی قیمت میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا۔
