فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون بڑھانے کا اعلان
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
چینی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ، آرمی چیف نے مشکل حالات میں چین کی جانب سے مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
