حب:اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہے۔
تحریک انصاف کسی اور کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنارہی ہے،عطا اللہ تارڑ
نعشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔
