خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ مزید بڑھا دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ویڈیو لنک اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی
ان کا کہنا تھا کہ جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔بہہ جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو پانچ لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو پندرہ ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکج کے تحت بھی 15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مال مویشیوں کے نقصان کی ادائیگیاں بھی جلد شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
