پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد فلور ملز نے بھی آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت بڑھا دی۔
دو ہفتے میں لاہور میں گندم کی فی من قیمت میں اڑھائی سو روپے تک اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں گندم کی فی من قیمت دو ہزار سات سو پچہترروپے تک پہنچ گئی۔
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر13 ملین ڈالر اضافے سے 19.570ارب ڈالرپر پہنچ گئے
آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں بھی اسی روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سولہ سو روپے تک پہنچ گئی۔
میدہ فائن کی بوری میں دو سو روپے تک اضافہ ہو گیا۔ نئی قیمت سات ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
