لندن: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ میری دلی ہمدردیاں تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔
برطانوی وز یراعظم کیئر اسٹارمر نے حالیہ سیلاب کے دوران جانی نقصان پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
کیئر اسٹارمر نے لکھے گئے خط میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور پاکستانی عوام سے سیلاب کے باعث جانی نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اور میری دلی ہمدردیاں تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم بہت سے پاکستانیوں کے لیے یہ صورتحال قابل تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے کاروبار کیخلاف احتجاج پر مائیکروسافٹ کے ملازمین گرفتار
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ تمام برطانوی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
