واشنگٹن: اسرائیل سے کاروبار کرنے کے خلاف احتجاج پر مائیکروسافٹ کے ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے ملازمین کو پلازہ چھوڑنے کی بھی وارننگ جاری کی تھی۔ تاہم ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا اور احتجاج کے مقاصد کے حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا۔
پولیس نے آج احتجاجی مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مائیکروسافٹ کے 18 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغانستان
واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کے ملازمین نے گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ریڈمنڈ میں واقع ہیڈکوارٹر میں احتجاجی کیمپ لگایا تھا۔ جس میں کمپنی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیل سے کاروبار بند کرے۔
اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف مائیکروسافٹ کے ملازمین کمپنی کے اعلیٰ حکام کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرواچکے ہیں۔
