بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کو اجازت مل گئی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں پاکستان سے کھیلنے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کودبئی میں مدمقابل ہوں گے۔
بھارت نے ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بھارتی میڈیا
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے لیے بھارت پہلے ہی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے۔
30 کرکٹر، ایک بھی اے کیٹگری کا نہیں، بابر اور رضوان کی بھی تنزلی
اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، شیوام دوبے، رنکو سنگھ، وکٹ کیپرز کے طور پر جیتیش شرما اور سنجو سیمسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
باؤلنگ میں جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور کلدیپ یادیو کو منتخب کیا گیا ہے، ورون چکرورتی، تلک ورما، ابھیشیک شرما بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
