اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سول افسران کی دہری شہریت پر پابندی کا بل مؤخر کر دیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹیریٹ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے اجلاس میں سول افسران کی دہری شہریت پر پابندی کا بل مؤخر کر دیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ بیوروکریٹس ہی پالیسی میکرز ہیں۔ اور ملک کا برا حال انہی کی وجہ سے ہے۔ کیا بھارت میں دہری شہریت رکھنے والے لوگ سول سروس میں آ سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان آ کر خدمت کرنا چاہتا ہے تو باہر کی شہریت چھوڑ دے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے پہلے کا جائیداد کا تنازعہ حل کردیا
چیئرمین کمیٹی ملک ابرار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر خود نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی اور دو کمیٹیاں بھی تشکیل دیں۔ وزیر اعظم کی طرف سے حتمی جواب آئے گا تو اس پر ووٹنگ کرائیں گے۔
