وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں و سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطے کئے ہیں۔
وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کرکے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں بارش سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کو معاونت کی پیشکش کی ، جبکہ چیئر مین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے اور پی ڈی ایم اے کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپلومیٹک انکلیو میں بارش کا پانی جمع، ہالینڈ کے سفیر کا وزیراعظم شہباز شریف سے ہنگامی رابطہ
علاوہ ازیں وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے ٹیلیفون پر خیبر پختونخوا میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اقدام کی تعریف کی۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سے بھی رابطہ کرکے سندھ میں سیلابی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
