پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گر گیا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 389 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار کی حد عبور کر گیا تاہم آخری سیشن میں انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 48 ہزار ، 272 پوائنٹس پر آ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ ، 51 ہزار کی حد عبور کر لی
واضح رہے گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 51 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہو گئی ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔
