گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس وقت شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی عدم فراہمی ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس اورمختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
کامران ٹیسوری نے ایم اے جناح روڈ، گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، ناگن چورنگی اورگلشن سرجانی فیز 2 سمیت متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سرجانی کے رہائشی چھتوں پرسونے پرمجبورہیں جبکہ کئی گھروں اورکچن میں پانی بھرا ہوا ہے۔
کراچی کا ڈرینج سسٹم 40 ملی میٹر بارش برداشت کرسکتا ہے، مرتضیٰ وہاب
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مرکزی شاہراہوں سے پانی نکال دیا گیا ہے لیکن نشیبی علاقوں میں صورتحال بدستورخراب ہے بارش کے دوران شکایت سیل قائم کیا گیا تھا اورشہریوں کی ایک ہزارسے زائد شکایتیں موصول ہوئیں۔
انکا کہنا تھا کہ انہوں نے میئرکراچی سے بھی رابطہ کیا ہے اوریہ وقت گزرجانے کے بعد ہمیں مسائل کی بنیادی وجوہات کا تعین کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسے حالات سے بچا جا سکے۔
