اسرائیلی فوج نےغزہ پرمکمل قبضے کے لیے زمینی کارروائی کا آغازکردیا ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ابتدائی کارروائیاں جاری ہیں اورغزہ شہرکے مضافاتی علاقوں پر پہلے ہی کنٹرول حاصل کیا جا چکا ہے۔
حماس نے غزہ کو خالی کرانے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مرحلہ وار ہوگا جس کا مقصد حماس کے اثرورسوخ کو مکمل طور پرختم کرنا ہے، اسرائیل نے ستمبر کے آغازمیں تقریباً 60 ہزارریزرو فوجی اہلکاروں کومتحرک کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں تاکہ اگلے مرحلے میں مکمل حملہ ممکن بنایا جا سکے۔
فوجی حکام کی جانب سے لاکھوں فلسطینیوں کوشمالی غزہ سے انخلاء کرکے جنوبی علاقوں میں قائم پناہ گاہوں کی طرف جانے کا حکم دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
