برازیل کے صدر لوئز لولا دا سلوا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے ٹیلیفون پررابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے امریکی تجارتی پالیسیوں، بالخصوص ٹیرف میں ممکنہ اضافے، اور یورپی یونین کے ساتھ جاری تجارتی معاہدے پر تفصیلی بات چیت کی۔
سی پیک کو افغانستان تک توسیع دی جائے گی، سہ فریقی اجلاس میں اتفاق
بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق گفتگو کا محورخطے میں اقتصادی استحکام، تجارتی عدم توازن اورماحول دوست پالیسیوں کا فروغ رہا۔
صدرلولا نے زودیا کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی تجارتی نظام میں مساوی مواقع ملنے چاہئیں جبکہ میکرون نے یورپی یونین کے کسانوں اورصنعتکاروں کے مفادات کی اہمیت اجاگرکی۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے کردارکومؤثربنانے اورکثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا، یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ کی جانب سے بعض مصنوعات پرٹیرف میں اضافہ عالمی منڈی میں عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے۔
