وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیئرمین جاپان پارلیمنٹرین فرینڈ شپ لیگ سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاک جاپان پارلیمانی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سیشیرو ایٹو نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مریم نواز کو مبارکباد دی،وزیراعلیٰ پنجاب نے سیشیرو ایٹو کی پاکستان جاپان تعلقات کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہا۔
فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ
سیشیرو ایٹو نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر جاپان کے دورے کا خیرمقدم کیا،ملاقات میں پارلیمانی سطح پر رابطوں سے باہمی روابط مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
زراعت، صنعت اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ترقیاتی وژن اور منصوبوں سے آگاہ کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپان اور پنجاب کے دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرینگے،تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں جاپانی تجربات سے استفادہ کیا جائیگا۔
کراچی میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا اعلان
ٹیکنالوجی کا استعمال عام کریں گے،پنجاب میں اے آئی پر مبنی اسمارٹ سروسز متعارف کرائیں گے،پنجاب کے تعلیمی اداروں اور جاپانی یونیورسٹیوں میں تحقیقی شراکت داری قائم کرینگے۔
