محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے صوبے کے 8 اضلاع میں آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام محکمہ ماحولیات کے مطابق حافظ آباد، قصور، شیخوپورہ اور دیگر اضلاع میں مہم شروع کی جائے گی،کسانوں کو 50 لاکھ ایس ایم ایس، 50 لاکھ روبو کالز کے ذریعے پیغام رسانی کی جائے گی۔
کراچی میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا اعلان
ماحولیاتی تحفظ کیلئے کسانوں کو اردو، پنجابی اور مقامی زبانوں میں پیغامات بھیجے جائیں گے،مہم یکم ستمبر تا 30 دسمبر تک جاری رہےگی، ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
ہر ماہ ساڑھے 12 لاکھ کسانوں کو ایس ایم ایس اور ریکاڑڈ کالز کی جائیں گی،پیغامات میں فصلوں کو جلانے کے ماحولیاتی اور صحت پر اثرات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
