انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مستقل امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اور کہا کہ ترکیہ، روس اور یوکرین میں جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کی شمولیت سے مستقل امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اور اس عمل سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے انتہا پسند اسرائیلی سیاستدان سیمخا روتھ مین پر پابندی لگا دی
رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی منصفانہ امن قائم کرنے کی کوششیں کیں۔
