سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم کیا گیا،سعودی امدادی سامان میں 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکٹس شامل ہیں۔
وزیراعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی حکومت سے اظہارتشکر کیا گیا،سعودی سفیر نے متاثرین کو بحالی تک امدادی سلسلہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
کراچی میں بارش کے باعث 815 فیڈرز بند
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سیلاب کے باعث جانی نقصان پر افسوس ہے،مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے تعاون کے مشکور ہیں،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔
کراچی میں طوفانی بارش ،پی آئی اے کا آپریشن متاثر
سعودی امداد این ڈی ایم اے کے حوالے کی ،این ڈی ایم اے انتظامیہ کیساتھ ملکرمتاثرین تک امداد پہنچائے گی،متاثرین کی بحالی و آباد کاری تک حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
