چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، 9 مئی غلط تھا ، دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ساتھ قانون کے مطابق سلوک نہیں کیا گیا، ہم 9 مئی کے ٹرائل پر انکاری نہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے
ان کا مزید کہنا تھا کہ بونیر کیلئے ہر جگہ سے لوگ آئے، مدد پر پاک فوج اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بونیر کے انفراسٹرکچر کیلئے امداد کا اعلان کیا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر سیلاب متاثرین کی امداد کریں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو سہارا دیا جا سکے۔
