خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید دو ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ، کابینہ کو سیلاب سے نقصانات، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، متاثرہ علاقوں کیلئے 3 ارب کے علاوہ مزید 2 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، تمام سیلاب متاثرین کو معاوضہ ملے گا، کوئی بھی محروم نہیں رہے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں مراکز صحت کو فوری طور پر فعال کرکے موبائل اسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے، اس کے علاوہ مکمل صفائی کیلئے خصوصی مہم شروع ، ٹیوب ویلز کو جلد بحال اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز کیا جائے۔
