پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکولز کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ملک بھر سے 39 اضلاع کے 400 سے زائد اسکولز حصہ لیں گے، پہلے مرحلے میں اسکولز میں ٹرائلز کے ذریعے ٹیمیں منتخب ہوں گی۔
پاکستان میں کوئی اے کیٹیگری کا پلیئر نہیں؟ محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹس پر حیران
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 60 سے زائد کوچز تمام منتخب شدہ اسکولز میں ٹرائلز لیں گے، ستمبر کے تیسرے ہفتے میں 400 سے زائد اسکولز کا 40 اوورز کا ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق ون ڈے ٹورنامنٹ کی بہترین 100 ٹیمیں ویکنڈ اسکولز لیگ میں شرکت کریں گی۔
