ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں علماء کرام ، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔
امریکہ کا چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے اور بیس کیمپ قائم کرنے کا اعلان
مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست کو متوقع ہے۔
