بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ترجمان سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کواپوزیشن لیڈر جبکہ سینیٹ میں اعظم خان سواتی کواپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے 5 نام طلب کئے گئے ہیں جن میں سے ایک کو نامزد کیا جائے گا۔
پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کی جائے گی اور فیصلہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں سزا پانے کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہو گئے تھے۔
