اسلام آباد کے سید پورماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 200 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ، انتظامیہ نے نیشنل پارک کی 191 کنال اراضی واگزار کرائی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سید پور ماڈل ویلج کا دورہ کرکے آپریشن کا جائزہ لیا جبکہ سید پور ویلج کے اپ گریڈیشن پیشرفت کا معائنہ بھی کیا۔
تجاوزات خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خالی کرائی گئی عمارتوں کو شفاف انداز میں نیلام کیا جائے گا ، کراچی اور لاہور کے ریسٹورنٹس کو سید پور ویلج میں لایا جائے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ سید پور ویلج کی بحالی سے اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ سید پور کو عالمی معیار کا تفریحی اور کمرشل مرکز بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
