خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز بارشوں سے مزید جانی و مالی نقصان ہو گیا، کل مزید 12 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے، ایک خاتون، 7 مرد شامل ہیں، طوفانی بارش کے باعث 162 مکان تباہ اور 588 کو جزوی نقصان پہنچا۔
کراچی میں برسات کی ایک رات، سڑکیں ڈوب گئیں، شہری خوار
بونیر اور باجوڑ کے سیلابی ریلوں میں 3 ہزار 953 مویشی بہہ گئے، بونیر میں فلیش فلڈ سے 15 اسکول مکمل منہدم، 18 کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ باجوڑ کے 4 رابطہ پل بھی سیلابی ریلے کی نذرر ہو گئے ہیں۔
