پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کے 54 ویں یومِ شہادت پرافواجِ پاکستان اورقوم نے اپنے عظیم سپوت کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف اورایئرچیف نے شہید کے ایثار جذبہ حب الوطنی اورفرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہوئے اُنہیں قومی ہیرو قراردیا۔
پاک فوج اور سندھ رینجرز کا کراچی میں ٹریفک بحالی آپریشن
آئی ایس پی آرنے اپنے بیان میں کہا کہ راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی جرأت، بے لوث لگن اوروفاداری کی ایسی مثال ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
شہید نے اپنی جان دے کردشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اوروطن سے غیرمتزلزل وفاداری کا عملی مظاہرہ کیا، شہید کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا چکا ہے۔
افواجِ پاکستان نے اس موقع پرعہد کیا کہ وہ شہداء کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھیں گی اوران ہی عظیم اقدار، فرض شناسی، وفاداری اورجرأت کی پاسداری کرتی رہیں گی۔
