واشنگٹن، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے اپنی تجارتی پالیسی کو مؤثرسفارتی ہتھیارکے طور پر استعمال کیا۔
ترجمان کے مطابق امریکی صدرکو اس بات پرفخر ہے کہ ان کی پالیسیوں نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کوکم کرنے میں کلیدی کردارادا کیا۔
امریکی فوجی یوکرین میں نہیں جائیں گے، ٹرمپ
ٹرمپ انتظامیہ نے تجارت کو صرف معاشی نہیں بلکہ سفارتی حکمت عملی کے طورپراپنایا، جس کے مثبت نتائج نہ صرف پاکستان اوربھارت کے درمیان امن کے قیام میں ظاہر ہوئے بلکہ دیگرحساس خطوں میں بھی دیکھنے کوملے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دور حکومت میں روانڈا کانگو تنازع، آرمینیا آذربائیجان کشیدگی اورمشرقی یورپ کے دیگرتنازعات میں بھی تجارتی سفارت کاری کے ذریعے اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔
وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ یہ حکمت عملی عالمی سیاست میں امریکہ کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم تھا۔
