بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کرنے اور سرحدی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد پروازیں بحال کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر ٹریڈ بھی دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت تین مخصوص تجارتی راستوں کے ذریعے کی جائے گی۔
شراکت دار بنیں، دشمن نہیں، چینی وزیر خارجہ کا بھارت کو پیغام
اس کے علاوہ بھارت اور چین نے برکس سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کے لیے بھی ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے بھارت کو 2026 کے برکس اجلاس کی سربراہی میں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جب کہ بھارت 2027 کے برکس اجلاس میں چین کی سربراہی کے لیے حمایت کرے گا۔
