امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی خواہش نہیں رکھنی چاہیے تھی، کوئی نہ کوئی سیکیورٹی کا انتظام ہوگا، لیکن وہ نیٹو نہیں ہوگا۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے روس کے صدر پیوٹن یوکرین جنگ بندی پر اچھا رویہ اختیار کریں گے،اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال سخت ہو سکتی ہے۔
سندھ میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری
یہ بھی ممکن ہے کہ پیوٹن کسی معاہدے کا ارادہ نہ رکھتا ہو،ہم اگلے چند ہفتوں میں پیوٹن کے ارادوں کے بارے میں جان جائیں گے، میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ امریکی فوجی یوکرین میں نہیں جائیں گے۔
یوکرین کو کافی زمین ملنے والی ہے،میں ہمیشہ یوکرین کو روس اور یورپ کے درمیان ایک بفر زون سمجھتا رہا ہوں، میں نے یورپی رہنماؤں کے سامنے پیوٹن کو فون نہیں کیا تھا۔
ہاکی ایشیا کپ کا نیا شیڈول جاری
پیوٹن کے ساتھ گرمجوش تعلقات رکھنا اچھی بات ہے، میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، میں صرف اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں۔
