سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 اور پیٹرولیم ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے۔
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی ِ صدارت میں ہوا،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔
اس موقع پر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جوں جوں دہشت گردی کے قوانین بنائے تو دہشت گردی بڑھتی گئی، علاج کو درست کرنا چاہیے ناکہ سخت کرنا چاہیے۔
پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم
اپوزیشن ارکان نے بل کو آئین اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا، کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوانے کی تحریک دی،سینیٹر کامران مرتضیٰ کی انسداد دہشت گردی ترمیمی بل میں ترمیم مسترد کر دی گئی۔
جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کا دفاع کیا اور کہا کہ ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے اور نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس قانون میں ماضی میں بھی کئی ترامیم کی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب سینیٹ میں پیٹرولیم ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا، پیٹرولیم ترمیمی بل وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیش کیا۔
