پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے، اموات سیلابی ریلے ، چھت گرنے اور آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق موسیٰ خیل اور کوہلومیں 2 بچے کرنٹ لگنے سے، زیارت میں 3 خواتین ڈیم میں ڈوب کر، لسبیلہ اور لورالائی میں دیوار گرنے سے 2 افراد اور ژوب میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
خضدار میں دیوارگرنے اور سیلابی ریلے میں بہنے سے 6 افراد اور ہرنائی میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ دکی میں 4 بچیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خدشہ، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
رپورٹ کے مطابق بلوچشان میں بارشوں کے باعث 357 سولر پینل تباہ اور 4 سرکاری عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 83 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 69 گھروں کو جزوی اور 14 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
