پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی ٹیم کا کوئی کرکٹر اے کیٹیگری کا اہل قرار نہیں پایا ، نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے تحت اس بار 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، یہ معاہدے یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک موثر رہیں گے۔
گزشتہ سال 27 کھلاڑی کنٹریکٹ یافتہ تھے تاہم اس بار تعداد بڑھ کر 30 کر دی گئی ہے جبکہ 12 نئے کھلاڑی پہلی مرتبہ شامل ہوئے ہیں، ان کھلاڑیوں میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اورسفیان مقیم شامل ہیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کو اے کیٹیگری سے ہٹا کر بی میں شامل کر دیا گیا، پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10،10 کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔
کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان اورسلمان مرزا کو کنٹریکٹس دے دیئے گئے، محمد عباس، محمد حارث اور سفیان مقیم نئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز: عبدالصمد کی شاندار سنچری، پاکستان شاہینز کی تاریخی فتح
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بی کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی اور صائم ایوب شامل ہیں۔
سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور نعمان علی شامل ہیں۔
ڈی کیٹیگری میں شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد اور سفیان مقیم، محمد عباس آفریدی اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔
