اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، ہری پور، خانپور، ایبٹ آباد، سوات، چترال، بٹگرام اور گرد و نواح میں بھی ز لزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
چارسدہ، ڈی آئی خان، شانگلہ، مالاکنڈ، صوابی میں بھی ز لزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 تھی۔
زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
