نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ آج ہونے والی ملاقاتوں میں یوکرین کی سرحدوں کے دوبارہ تعین پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ اور یوکرینی صدرزیلسنکی ملاقات اس معاملے پربات چیت ممکنہ سہ فریقی ملاقات میں کی جا سکتی ہے۔
ٹرمپ سے ملاقات توقعات سے بڑھ کر رہی، جرمن چانسلر
زیلنسکی آئندہ روس سے ممکنہ مذاکرات میں اس مسئلے کو اٹھا سکتے ہیں تاہم آج کی بات چیت میں اتفاق رائے ہوا کہ کسی بھی علاقائی مسئلے پربات کرنے سے قبل سیکیورٹی ضمانتوں کا طے ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کواس بات پرمتفق ہونا ہوگا کہ یہ ضمانتیں کس نوعیت کا تحفظ فراہم کریں گی تاکہ کسی بھی پیشرفت کو پائیداراورمؤثربنایا جا سکے۔
