امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوسرے دور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ معززمہمانوں سے عمدہ اورنتیجہ خیزبات چیت ہوئی۔
وائٹ ہاؤس میں جاری مذاکرات کے بعد امریکی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کے صدور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، آج ہمارے پاس دنیا کے 9 اہم ترین رہنما آئے ہیں، کوشش کریں گے کہ امریکا ،روس اور یوکرین مل کر کام کریں۔
نہیں معلوم روس یوکرین جنگ کب ختم ہو گی، ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات کے بعد گفتگو
صدر ٹرمپ کے ملاقات میں یوکرین کے لیے یورپی ممالک کی سیکیورٹی ضمانتوں پر بھی گفتگوہوئی، روسی صدر نے یوکرین کی سیکیورٹی ضمانت منظورکرلی، فریقین روس یوکرین امن کے امکانات پرخوش ہیں۔
مذاکرات کے اختتام پر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر رابطہ کیا اور جلد ہی روس و یوکرین کے صدور کے درمیان براہِ راست ملاقات کی تصدیق کی، ملاقات کے بعد ایک سہ فریقی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
