وزیراعظم شہبازشریف نے انسانیت کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن خدمتِ انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قدرتی آفات اورایمرجنسی حالات میں رضاکاروں کے مثالی کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت، بہادری اورعزم کی علامت ہیں۔
نوشین افتخار قائمہ کمیٹی برائے ثقافت و قومی ورثہ کی چیئرپرسن منتخب
انہوں نے کہا کہ خدمتِ انسانیت پاکستان کی سماجی اورمعاشرتی اقدارکا قیمتی اثاثہ ہے اورخواتین، بزرگوں اور بچوں کی حفاظت معاشرے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جوعطیات دینے میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں جوعوام کے جذبہ ایثاروقربانی کا عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے حقوق اورمعیارِزندگی کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں اور حکومت رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گی۔
