امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کب ہوگی۔ ہمیں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرنی چاہیے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات بہت اہم ہے،دنیا میں جنگ نہیں امن چاہتےہیں،جنگ کے دوران ہزاروں بےگناہ افراد مارے جاتےہیں۔
بولے کہ چاہتےہیں دنیا میں امن ہو اور ہم سب تجارت کریں،شاید روسی صدر بھی جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں، ہم چاہتے ہیں جنگ سب کیلئے بہتر انداز میں ختم ہو۔
ٹرمپ کا 2026 کے انتخابات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ معاملات ٹھیک رہے تو زیلنسکی اور پیوٹن کے درمیان ملاقات کرائیں گے، 6جنگیں ختم کرائی ہیں، یہ کوئی آسان کام نہیں۔ یوکرین میں جنگ روکنے کا یہ بہت اچھا موقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین کے لوگوں کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔
