فچ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہو جائے گی۔
اپنی رپورٹ میں فچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بینک کاروباری حجم بڑھانے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،بینکوں کی بڑی سرمایہ کاری حکومتی سیکیورٹیز میں ہے۔
معاشی دباؤ کم، کاروباری حالات بہتر اور پاکستان کا قرض منظر نامہ مضبوط ہوا ہے،بینکوں نے ریاستی اداروں کو بڑے قرض فراہم کر رکھے ہیں۔
بینکوں کے غیر فعال قرضوں کا تناسب 7.6 فیصد سے کم ہو کر 7.1 فیصد ہوا ہے،پاکستان کی معاشی بحالی مشکل دور اور بلند افراط زر کے بعد آئی ہے،نجی شعبے کے قرضوں کی طلب بڑھے گی۔
