نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت میں تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مدد کی درخواست کی گئی تو اقوام متحدہ تیار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اور اس سانحے سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اگر درخواست کی گئی تو ہم مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا 2026 کے انتخابات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں صرف 2 دن کی شدید بارشوں کے بعد کم از کم 323 افراد جاں بحق ہوچکے۔ جبکہ ملک بھر میں اموات کی تعداد بڑھ کر 657 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تاکہ سندھ اور بلوچستان سمیت ان علاقوں کا جائزہ لے سکیں جو شدید تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔
