مسلم لیگ ن نے رانا ثنااللہ کو پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کردیا ہے۔
اعجاز چودھری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا،دوسری جانب ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے پبلک نوٹس آویزاں کردیا، جس کے مطابق امیدوار 19 سے لیکر 20 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔
ایشیا کپ پاک بھارت میچ:بھارتی میڈیا ٹی وی اشتہارات اور ڈیجیٹل ایڈز کے ریٹ سامنے لے آیا
امیداروں کے ناموں کی فہرست 21 اگست کو جاری کی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 23 اگست کو مکمل کیا جائے گا۔
امیدوار 30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں،سنیٹ کی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔یاد رہے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد سینٹ کی نشست خالی ہوئی تھی۔
