اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 13 لاکھ ڈالرز ملنے کے امکان ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری ہے۔ اور اصلاحات سے برآمداتی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ ٹیرف ریفارمز حکومت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے بھی ٹیرف ریفارمز کو سراہا ہے۔ کیپیٹل مارکیٹس ڈویلپمنٹ کونسل بنانے جا رہے ہیں۔ جبکہ اسٹیٹ بینک اور دیگر ادارے کونسل کے شراکت دار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 48 ہزار کی حد عبور کر لی
محمد اورنگزیب نے کہا کہ فنڈنگ کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاپولیشن، گروتھ اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل ہیں۔ اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں۔ اس معاملے پر ورلڈ بینک کی فنڈنگ آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ٹیم ستمبر میں پاکستان آ رہی ہے۔ اور اس وقت ہم 37ویں پروگرام میں موجود ہیں۔ جبکہ آئی ایم ایف سے 13 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ ورلڈ بینک کی شرائط کو بھی دیکھنا ہو گا۔
