وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت کو سانحات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، ایس او ایس کا فلاحی کام لائق تحسین ہے، خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال افسوسناک ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کا نیا سلسلہ، ندی نالے بپھر گئے، پانی گھرو ں میں داخل
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد بھیجی ہے، خیبرپختونخوا میں سیلابی تباہی بڑ اسانحہ ہے، خیبرپختونخوا میں سیلاب پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ سندھ اور کراچی میں بھی اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں، ہمیں بھی ماضی میں ایسے بحرانوں سے گزرنا پڑا، سندھ میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، مشکل وقت میں یکجہتی کا مظا ہرہ کرنا چاہیے۔
صرف پودے لگانا کافی نہیں، ان کی نگہداشت بھی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ایسے سانحات کا اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی، ماضی میں ایسے سانحات پر سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی تھی، بے جا تنقید کی جائے تو لوگوں میں مایوسی پھیلتی ہے۔
